دکان کے تالے توڑ کر 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ، سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکان کے تالے توڑ کر 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے صادق مارکیٹ میں عمیر انور نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دکان میں الماری کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزم 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔