گڑھی شاہو سے منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو ڈولفن سکواڈ نے پیشہ ور منشیات فروش کو گرفتار کرکے چرس برآمد کر لی ۔
ڈولفن نے علامہ اقبال روڈ پر سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیاملزم کے قبضہ سے 600 گرام چرس برآمد کی گئی ،ملزم اسد منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہے ،ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ گڑھی شاہو کے حوالے کر دیا گیا۔