تاندلیانوالہ :ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے پراپرٹی ڈیلر سے 5لاکھ نقدی لوٹ لی
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے پراپرٹی ڈیلر کو لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے ڈیفنس ویو کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر کو ڈاکوؤں نے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی حدود میں پنجاب کالج کے قریب اسلحہ کی نوک پر روک کر پانچ لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے بعد ملزمان برہان دی جھوک کی طرف فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی تاندلیانوالہ موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔