گھر سے گاڑی کی خریداری کیلئے جانے والا شہری اغوا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے گاڑی کی خریداری کے لئے جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 214رب کے رہائشی بلال نے پولیس کو بتایا کہ اس کا والد خالد حسین گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے جو گھر سے گاڑی کی خرید و فروخت کے سلسلے میں ہی سکھر گیا۔ جسے نامعلوم ملز موں کی جانب سے راستے سے ہی مبینہ طور پر اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کرلیا ہے لیکن مغوی کا تاحال سراغ نہ لگ سکا۔پولیس کے مطابق شہری کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔