قتل کے مقدمہ کی سماعت، زیر حراست ملزم کو مدعی کی قتل کی دھمکیاں

بورے والا ( نمائندہ دنیا)مقدمہ قتل کی سماعت کے دوران زیر حراست ملزم کودوسرے فریق کی قتل کر نے کی دھمکیاں۔
ملزم کی والدہ نے دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو اطلاع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ڈیڑھ سال قبل ہو نے والے قتل کے مقدمہ کی سماعت جا ری تھی کہ پولیس نے ملوث ملزم حسن کمال کو عدالت کے روبرو پیش کیا اسی دوران دوسرا فریق عمر حسنین زیر حراست حسن کمال کے قریب پہنچا اور اسے قتل کر نے کی دھمکیاں دینے لگا جس پر موقع پر موجود پولیس نے فریقین کو الگ کر دیا ۔