پولیس کو وارداتوں کی جھوٹی اطلاعات دینے والے 4افراد پر مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔
مظفر آباد پولیس کو عرفان نے اغوا کی اطلاع دی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو معاملہ کی تصدیق نہ ہوسکی ۔دریں اثناء سٹی شجاع آباد پولیس کو کلثوم بی بی اور اقرا بی بی جبکہ جلالپور پولیس کو سعید احمدنے جھوٹی اطلاع دے کر ارتکاب جرم کیا ۔