شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے نامعلوم ملزموں پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہری کو گولیاں مارکر قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مخدوم رشید پولیس کو شاہد اقبال سب انسپکٹر نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے احمد ندیم کو زخمی کردیا تھا جو نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔