بھٹہ مزدور کی بیوی اور دو بچے اغواء ،مقدمہ درج

شاہ پور(نمائندہ دنیا ) شاہ پور کے قصبہ کوٹ بھائی خان میں محمد ریاض نے اپنے بھائیوں اور سالے کی مدد سے ایک بھٹہ مزدور کی بیوی اور دو بچے اغواء کر لئے۔۔۔
پولیس تھانہ جھاوریاں نے محمد مظہر ولد منشاء کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے محمد مظہر نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا ، واپس آیا تو اس کی 42 سالہ بیوی رشیداں اور دو بچے اقراء عمر 9 سال ، شاہ زیب عمر 7 سال گھر موجود نہ تھے ،اسے بتایا گیا اس کی بیوی اور بچوں کو محمد ریاض اپنے بھائیوں محمد نواز ، ممتاز اور سالے نعمان کے ساتھ اغواء کر کے لے گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔