جعلی چیک دینے پر 2بھائیوں سمیت 3افراد کے خلاف مقد مات درج

جعلی چیک دینے پر 2بھائیوں سمیت  3افراد کے خلاف مقد مات درج

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شاہ پور کے علی رضا کو جعلی چیک دینے پر پولیس تھانہ شاہ پور نے ابراہیم اور وقار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔

 علی رضا نے درخواست دی تھی کہ ابراہیم اور وقار اس سے ایک گائے پانچ لاکھ روپے میں خرید کر لے گئے تھے اور بینک کا چیک دیا تھا جوچیک ڈس آنر ہو گیا ۔ایک اور مقدمہ میں سلطان فیڈ ملز نے رپورٹ درج کرائی کہ عارف منصور سکنہ ڈیرہ غازی خان فیڈ ملز سے چھ لاکھ ستاون ہزار روپے کی فیڈ لے گیا اور اس کے بدلے ایک چیک دیا جو بینک سے کیش نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں