ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا دم توڑ گیا

ٹریفک حادثے میں زخمی  ہونیوالا دم توڑ گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )رنگپور بگھور نورپور روڈ مسافرخانہ دھونانوالا کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں زخمی ہونیوالا آدھی کوٹ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار۔۔۔

 محمدرمضان دھپڑا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، متوفی رمضان دھپڑا موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اسے سامنے سے ویگن نے ٹکر مار د ی ،رمضان سمیت تین افراد زخمی ہو ئے ، دیگر دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں