باٹاپور : بیٹے کی فائرنگ سے باپ زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) باٹا پور کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے والد کو شدید زخمی کر دیا۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزم نعیم نے تلخ کلامی کے بعد اپنے والد محمد رفیق پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولی سینے پر لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی محمد رفیق کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔