نوسر باز نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری سے موبائل فون اور نقدی ہتھیالی۔۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم سول ہسپتال میں تنویر احمد نامی شہری کو نامعلوم نوسر باز نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا لیا اور اس سے نقدی، موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔