دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کے ٹائرز اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے ٹائرز اور دیگر سامان چوری کر دیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم ٹائروں والی مارکیٹ سے شہباز نامی شہری کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے ٹائرز، رم اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔