گجر پورہ ـ کے علاقے سے 29سالہ خاتون 4بچوں سمیت اغوا

لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ سے 29سالہ خاتون کو اسکے 4 بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
پولیس نے خاوند کی مدعیت میں اسکی بیوی اور چار بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقے سے 4بچوں کی ماں امبر کو اس کے بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ۔مغویہ کے شوہر حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیوی امبر 4 بچوں 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ ام ہانی کے ساتھ اپنی ماں کے گھر جانے کے لئے بچوں سمیت نکلی ،راستے سے اغوا کر لیا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ماں بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔