2شراب فروش گرفتار

2شراب فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ ڈولفن نے 2 پیشہ ور شراب فروش گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق ڈولفن نے قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں دوران پٹرولنگ ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا توملزمان کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی 12 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں جن کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کے دھندے میں ملوث ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں