شہری کی حویلی سے لاکھوں روپے مالیتی مویشی چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ نصیر آباد کے رہائشی شیر علی شیر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی حویلی کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔