پینسرہ:مبینہ مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو گرفتار

پینسرہ(نمائندہ دنیا )مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 3ساتھی فرار ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4مشکوک افرادکو پولیس نے ناکہ پر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور کچی سٹرک پر سیم نہر کی طرف فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس پرایس ایچ اودیگر افسروں اور نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملزمان کا تعاقب کیا ،ملزمان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو اور نگ زیب قوم سپراسکنہ چکنمبر 234 ج ب تحصیل بھوآنہ زخمی حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیاتھا، ملزم اور نگ زیب ڈکیتی چوری اور بچوں کے ساتھ بد فعلی جرائم میں ملوث تھا، پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔