شہری کے گھر پر مبینہ قبضہ کی کوشش ، ملزموں کیخلاف مقدمہ

شہری کے گھر پر مبینہ قبضہ کی  کوشش ، ملزموں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کے گھر پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ سمن آباد کے علاقہ چھتری چوک میں محسن ظفر نامی شہری نے اپنے پلاٹ کے گرد چار دیواری بنا رکھی تھی۔ گزشتہ روز نامعلوم 6 ملز موں نے زبردستی دیوار اور گیٹ توڑ ڈالا اور مبینہ طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں