پولیس نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا،اسلحہ بھی برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے ٹائیلاں والا قبرستان کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ ڈاکوؤں چاند علی، ارسلان اور انوش یعقوب کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی نیت سے چھپے شکار کی تلاش میں بیٹھے تھے ۔ ملزموں کے قبضہ سے نقدی، موبائل فونز، اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔