سمبڑیال:ملزم کو سزا سے بچانے کیلئے بیان سے انحراف ،خاتون پر مقدمہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )طمع نفسانی کی خاطر سزاسے بچانے کیلئے اپنے بیان سے منحرف ہونے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تھانہ بیگووالہ میں مقدمہ نمبر 551/2 بجرم 374 کے ملزم عمران شہزاد کو طمع نفسانی کی خاطر سزا سے بچانے کے لیے بیان سے منحرف ہونے پر مدعیہ عاصمہ وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔