مختلف مقامات سے 4موٹرسائیکلیں ،2رکشے چوری

مختلف مقامات سے  4موٹرسائیکلیں ،2رکشے چوری

مصطفی آباد ( نامہ نگار ) مختلف مقامات سے 4موٹر سائیکلیں اور 2رکشے چوری کرلیے گئے ،مین بازار سے سودا سلف خریدنے کیلئے آنے والے عمران اور وقاص کی بس سٹاپ کے قریب۔۔۔

 کھڑی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ،دفتوہ روڈ کارہائشی یاسین اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر گیا ،تو پیچھے سے چور لے گئے ، بدرپور کے رہائشی فیصل کی ڈیرہ کے باہرسے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ،چوہدری بیکری اور بھلو دربار کے قریب کھڑے ریاض اور صابر کے رکشے چوری ہوگئے ،پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں