تاجر سے ویزے کیلئے 34 لاکھ روپے بٹورنے ،جعلی چیک دینے پر مقدمہ
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ کے تاجر سے ویزے کیلئے ٹریول ایجنٹ نے 34 لاکھ بٹور لئے ، جعلسازی پر پیسے دینے کے بجائے 34 لاکھ روپے کا جعلی چیک دے دیا۔۔۔
ماڈل ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،محلہ رشید کالونی گوجرانوالہ کے رہائشی تاجر ذیشان احمد کھوکھر سے راولپنڈی کے ٹریول ایجنٹ سعید منصور قریشی نے لتھوانیا کا کاروباری ویزا دلانے کیلئے 34 لاکھ روپے لئے مگر دو سال بعد بھی ویزا نہ لگوایا اور جعلسازی کے بعد 34 لاکھ کا چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا ۔