ڈالہ کی ٹکر ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،3بچے زخمی

ڈالہ کی ٹکر ، موٹرسائیکل سوار  جاں بحق ،3بچے زخمی

قصور(نمائندہ دنیا،خبر نگار) گنڈاسنگھ کے نواح حسین خانوالہ کانی والا میں ڈالہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق۔۔۔

جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے ،70سالہ عنایت ، 10سالہ عبدالرحمن، 5سالہ ارسلان اور 17سالہ زاہد موٹرسائیکل پر حسین خانوالہ کی طرف آرہے تھے کہ ایک ڈالہ جو قصور سے حسین خانوالہ جارہا تھا ، راستہ میں ڈالے نے سپیڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 70سالہ عنایت موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ باقی تینوں بچے زخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں