ڈانس پارٹی پر چھاپہ متعددلڑکے ، لڑکیاں گرفتار

 ڈانس پارٹی پر چھاپہ  متعددلڑکے ، لڑکیاں گرفتار

لاہور (ا ین این آئی) باٹا پور میں پولیس نے فارم ہاؤس پر جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد کیں۔پولیس کے مطابق انہیں فارم ہاؤس پر غیر قانونی ڈانس پارٹی کی اطلاع ون فائیو پر موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں 15 خواتین اور 40سے زیادہ مردوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو ان کے ورثا سے ساز باز کے بعد رہا کر دیا گیا۔ گرفتار خواتین کو کئی گھنٹے تھانے میں رکھنے کے بعد لیڈی پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا۔ تاہم اس دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں خواتین کو بغیر لیڈی کانسٹیبل کے پولیس گاڑی میں منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں