ساندہ سے 5سٹے باز گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ پولیس نے 5 سٹے بازوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ساندہ پولیس نے ٹی نمبر 5 پرلڈو پر جوا کھیلنے والے ملزموں آصف، ندیم، نصیر، اشرف اور ارش کو گرفتار کر کے ان سے لڈو کے دانے ڈبی اور جوئے پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔