پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے جانیوالے ایکسائز انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

 پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے جانیوالے  ایکسائز انسپکٹر کو تشدد کا 	نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے جانیوالے ایکسائز انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 66 ج ۔ب میں ایکسائز انسپکٹر محمد صدیق پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر وصولی کیلئے اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ پہنچا تو ملزم مدثر، مجاہد اور احمد نے اپنے دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ ان پر دھاوا بول دیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں