منشیات فروشی میں ملوث1 ملزم گرفتار

منشیات فروشی میں ملوث1 ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر کامونکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث1 ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 12کلوگرام چرس برآمد کر لی ہے۔

ایس ایچ اوتھانہ صدر کامونکی انسپکٹرندیم مالک کا کہنا تھا کہ احمدمنشیات ڈیلرکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 12کلوگرام چرس برآمدکرلی۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتاتھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں