خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

 خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایدھی فاؤنڈیشن ترجمان کے مطابق بادامی باغ پھاٹک نمبر 3 کے قریب 45 سالہ خاتون نے گزشتہ رات ٹرین تلے آکر خودکشی کر لی جس کی شناخت 45 سالہ صائمہ کنول کے نام سے ہوئی۔ جنوبی چھاؤنی کے علاقے بھٹہ چوک باغ رحمت قبرستان سے 18 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، متوفی کی شناخت 18 سالہ حسین عرف حسینی کے نام سے ہوئی۔ ہنجروال کے علاقے بوئے شاہ دربار کے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا ۔ ٹھوکر چوک کے قریب 55 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا، کوٹ لکھپت کے علاقے گجر کالونی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔چاروں افراد نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں