کاہنہ :معمر شخص کے قتل میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

کاہنہ :معمر شخص کے قتل  میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

لاہور(کرائم رپوڑٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضاکی پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ۔۔۔

 انویسٹی گیشن پولیس تھانہ کاہنہ نے 72 سالہ بزرگ شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث سفاک باپ اور بیٹے کو گرفتار کر لیا،مرکزی ملزم اور مقتول فرخ شکیل آپس میں گہرے دوست تھے ،ملزمان مقتول فرخ شکیل کو قتل کرنے کے بعد مقتول کی بیٹی سے تاوان کا مطالبہ بھی کرتے رہے ،دوسری کارروائی میں انویسٹی گیشن پولیس تھانہ شمالی چھاؤنی نے 10 سالہ معصوم سگی بیٹی ایمان فاطمہ کو قتل کرنے والا درندہ صفت باپ کو گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں