غیر قانونی اسلحہ : 6ماہ میں 27ہزار سے زائد مقدمات درج
لاہور( این این آئی) رواں سال کے پہلے 6ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کے 27ہزار 107مقدمات درج ہوئے ۔
گرفتار ملزموں سے 1049کلاشنکوف، 1780رائفلیں، 1829بندوقیں برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ ملزمان سے 22ہزار 302پستول، ایک لاکھ 64ہزار 784 گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے ۔