ٹھیکریوالا:2 منشیات فروشوں سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے دو منشیات فروشوں سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔۔۔
سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ شاہد پنوں کی زیر نگرانی ائیرپورٹ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کاشف ولد صفدر سکنہ 66 ج ب کے قبضہ سے 1120 گرام جبکہ دوسری کاروائی کے دوران چک 67 ج ب سدھار کے رہائشی منشیات فروش ثاقب عرف ساقی کے قبضہ سے 1080 گرام چرس برآمد کر لی۔