زرعی اراضی سے ٹیوب ویل، پنکھا موٹریں اور دیگر سامان چوری

زرعی اراضی سے ٹیوب ویل، پنکھا  موٹریں اور دیگر سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی سے ٹیوب ویل، پنکھا، موٹریں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔

تھانہ روشن والا کے علاقے چک نمبر 247رب کے قریب شمس القمر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی زرعی اراضی سے رات کی تاریکی میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا ٹیوب ویل، موٹریں، پنکھے ، بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں