2لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش
قصور(نمائندہ دنیا) دو مختلف مقامات پر دولڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
ڈھنگ شاہ کے رہائشی زاہد محمود نے پولیس تھانہ کھڈیاں کو بتایا کہ محمود نے میری 8سالہ نواسی (س) کو فصل کماد میں لے جاکر وحشت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ مدینہ کالونی عثمانوالہ کے رہائشی محمد رفیق نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ کو بتایا کہ میں اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ چھت پر سویا ہواتھا کہ ملزم احمد وغیرہ چھت پر آگئے اور میری 13/14 سالہ بیٹی (آ) کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔