کمسن بچے سے غیر قانونی مزدوری بیکری مالک کے خلاف مقدمہ

کمسن بچے سے غیر قانونی مزدوری  بیکری مالک کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمسن بچے سے غیر قانونی طور پر مزدوری کروانے والے بیکری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 67 ج ب میں ڈائریکٹر لیبر طارق ضیاء نے اطلاع ملنے پر بیکری کے ملازمین کی چھان بین کی جہاں سکندر نامی مالک کی جانب سے خلاف قانون 15 سال سے کمر عمر بچے سے مزدوری کروائی جا رہی تھی پولیس نے بیکری کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں