کمسن لڑکی اغوا کرکے شادی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

 کمسن لڑکی اغوا کرکے شادی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ صدر پتوکی نے کمسن لڑکی کو اغوا کرکے شادی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس تھانہ صدر پتوکی میں تعینات اے ایس آئی شفقت علی نے مقدمہ درج کروایا کہ احسان علی وغیرہ نے گھڑیالہ ولٹویا سے رمضانہ بی بی کی 14 سالہ لڑکی (ن) کو اغوا کرکے کم عمر ہونے کے باوجود اُس سے شادی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں