لدھیوالہ کے رہائشی بیوپاری سے 1 لاکھ 10 ہزار لوٹ لئے
راہوالی(نمائندہ دنیا)لدھیوالہ کا رہائشی بیو پاری ساجد حسین صبح پانچ بجے عارف والا سے بھینس خرید کر واپس گاؤں جارہا تھا کہ۔۔۔
نجی میرج ہال کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسے جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر 110000روپے چھین کر کیلاسکے کی جانب فرار ہوگئے ۔کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔