کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پرملزم کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 262 ر ب میں لطیف مسیح نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 9 سالہ بیٹی دکان سے نلکی لینے گئی جہاں موجود ملزم فرحان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی بچی کی جانب سے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔