چور 2دکانوں سے 3لاکھ،5ہزار روپے ،سامان لے اڑے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چور بے لگام ہو گئے ، گزشتہ رات کی تاریکی میں نامعلوم چور دو دکانوں کا صفایا کر گئے ۔
چور قیمتی سامان اور نقدی سمیت تقریباً 3 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کا نقصان کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔روز بروز بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی اور بڑی تعداد میں تاجروں نے تھانہ بھاگٹانوالہ پہنچ کر۔ تاجروں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ نامعلوم چوروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کیا جائے ۔تاجروں کا کہنا تھا کہ مسلسل چوریوں سے تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے اور کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، مگر پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری کارروائی کی جائے اور علاقے میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے ۔