ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے پر ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے  پر ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے والے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ٹرک قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کو ٹریفک وارڈن محمد عاصم سکنہ محلہ رحیم پارک نئی آبادی جلیل ٹاؤن چندا قلعہ نے درخواست دی کہ گزشتہ روز وہ بیرونی کھیالی بائی پاس پر ٹریفک کنٹرول کررہا تھا کہ اس دوران ٹرک نمبرLET/2751تتلے عالی کی طرف سے آ رہا تھا۔ڈرائیور ٹرک کو خطرناک طریقے سے چلا رہا تھا ،روکنا چاہا تو ڈرائیور نے ٹرک کو بھگا دیا جس کو سرکاری گاڑی پر جاکر بیرونی کھیالی بائی پاس پر روک لیا۔ ٹرک ڈرائیور وراثت علی سکنہ شیخوپورہ نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس کو ساتھی اہلکاروں کی مدد سے پکڑ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں