خاتون سمیت 3منشیات فروش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈھائے والا پولیس ٹیم نے دوران پٹرولنگ ریکارڈ یافتہ خاتون سمیت 3 منشیات فروشوں کومنشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان عاطف اور سلمیٰ شاہین سے لاکھوں مالیت کی3 کلو منشیات برآمد کی گئی ،دوسری کارروائی میں ملزم بادام خان سے 660 گرام آئس بھی برآمد کی گئی ،ملزمان کا علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلا ئی دینے کا اعتراف کیا ہے ،ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروا ئیاں جاری ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔