جشنِ آزادی پروگرام سے واپسی پر بچہ حادثے میں جاں بحق

جشنِ آزادی پروگرام سے واپسی پر بچہ حادثے میں جاں بحق

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)دھاندرہ میں جشنِ آزادی پروگرام کے بعد سکول سے واپس آتے ہوئے 7 سالہ بچہ المناک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے چک نمبر 66 ج ب دھاندرہ کا رہائشی محمد افضل کا7سالہ بیٹا عبداللہ سکول سے واپس گھر جا رہا تھا کہ منی مزدا کے ریورس ہوتے وقت ڈرائیور کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث نیچے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ ایئرپورٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مزدا نمبری LES-5852 کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ متوفی عبداللہ کے والد کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں