پولیس نے 5 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے پانچ مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے5مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔ جو معذوری کا ڈھونگ رچا کر شہریوں سے پیسے بٹورنے میں مصروف تھے ۔ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔