سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری کو فائرنگ کرکے لہو لہان کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری کو فائرنگ کرکے لہو لہان کردیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے جھنگ روڈ پر یوسف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے بھتیجے قربان علی کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ فائرنگ کر کے لہو لہان کردیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔