پیرمحل:نامعلوم شخص کی کھیتوں سے بوسیدہ لاش برآمد
پیرمحل (نمائندہ دنیا)نامعلوم شخص کی کھیتوں سے بوسیدہ لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھسی ذیل کے موضع محرم کاٹھیہ کے کھیتوں سے پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کی۔۔۔
جس نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تھی ۔ مقتول کی عمر تقریباً 35 سے 40 سال بتائی گئی ہے جس کے گلے میں کپڑا بھی باندھا ہوا تھا۔ متعلقہ تھانہ پولیس نے سرفراز نامی شہری کی اطلاع پر فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے نعش کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔