شادی شدہ خاتون کو 3 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا

شادی شدہ خاتون کو 3 بچوں  سمیت اغوا کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو تین کمسن بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ سیف آباد میں اکرام نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی شادی شدہ ہمشیرہ کو اس کے تین کمسن بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جس پر پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں