شہر کے مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں ٹریفک حادثہ سمیت مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق چوہنگ شیر شاہ کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔۔۔
جس سے 22 سالہ نوجوان اسامہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں شادمان سروسز ہسپتال گیٹ نمبر 3 کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا، جبکہ گوالمنڈی کے علاقے سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 70 سالہ شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔