بہن بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش اور دھمکیاں دینے پرمقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بہن بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے عبداللطیف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسکے بیٹے اور بیٹی کو ضلع کچہری کے قریب سے قابو کرکے اغوا کرنے کی کوشش کی اور اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔