ٹاؤن شپ میں سابق ناظم کے بیٹے نے چچا قتل کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر سابق ناظم ملک شوکت علی کھوکھر عرف شوکی چنگڑ کے بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے چچا ملک اعظم کھوکھر کو قتل کردیا جبکہ دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں شوکی چنگڑ کا 17 سالہ بیٹا بھی شدید زخمی ہو گیا۔ د میں آکر اس کا چچا ملک اعظم کھوکھر ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے بی ون 13 بلاک میں جائیداد کے تنازع پر مسلم لیگ ن کے سابق ناظم ملک علی شوکت کھوکھر عرف شوکی چنگڑ،اس کے بیٹے ملک حمزہ کھوکھر،ملک عبدالرحیم کھوکھر،چھوٹا بھائی ملک اعظم کھوکھر اور دیگر رشتے دار اپنے پرانے گھر میں منعقدہ پنچائیت کیلئے اکٹھے ہوئے تھے ۔جہاں جائیداد کے کرائے کی تقسیم کے تنازع پر فریقین میں جھگڑا شدت اختیار کرگیا تو ملک حمزہ کھوکھر اور ملک اعظم کھوکھر نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے 44 سالہ ملک اعظم کھوکھر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عبدالرحیم کھوکھر شدید زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق شوکی چنگڑ کو بھی ہاتھ پر فائر لگا ،زخمی ملک عبدالرحیم کی ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ہے ۔