چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ۔۔۔

 گڑھی شاہو میں فہیم سے 2لاکھ روپے اور موبائل ،ستوکتلہ میں وحید سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل ،برکی میں ذوالفقار سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل ،اچھرہ میں طارق سے 1لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل ،شفیق آباد میں اویس سے 1 لاکھ 25ہزار روپے ،موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،گارڈن ٹاؤن اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ شادباغ ،شالیمار اور انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں