گوجرانوالہ میں نامعلوم افرادنے پادری کوقتل کردیا

گوجرانوالہ میں نامعلوم  افرادنے پادری کوقتل کردیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں نامعلوم افرادنے پادری ملک کامران ناز کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسلام کالونی میں رہائشی پادری ملک کامران گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات  کی جا رہی ہیں جبکہ مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ امن و امان کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں